Saturday, June 11, 2022

Filled Under:

گر نہ بخشا ہمیں تونے، ہم کہاں جائیں گے ٹھوکریں کھائیں گے بن تیرے جہاں جائیں گے اک طرف خلد ہے اور ایک طرف دوزخ ہے جس طرف تیرا کرم ہو ہم وہاں جائیں گے

مناجاتِ الٰہی

گر نہ بخشا ہمیں تونے، ہم کہاں جائیں گے ٹھوکریں کھائیں گے بن تیرے جہاں جائیں گے اک طرف خلد ہے اور ایک طرف دوزخ ہے جس طرف تیرا کرم ہو ہم وہاں جائیں گے حاضر ہیں تیرے در پر اپنا بنائیے مولا طالب ہیں رحم کے مت خالی لٹائیے مولا غیروں کے دٙر پہ جاکر ذِلّت اُٹھا چکے ہیں کافی ہے یہ اب اپنی پہچاں کرائیے مولا تیری عبادتیں ہوں معراج ہو ہماری کچھ جامِ معرفت اب ایسا پلائیے مولا کارِ سیاہ میں کب تک بیتے گی عمر ساری مرضِ کُہن کی رٙہ سے دائم بچائیے مولا عشقِ مجازی کی ہم زنجیر میں ہیں جکڑے عشقِ حقیقی کیا ہے ؟ رستہ بتائیے مولا پِندار ظلمتوں کا ہم پر تٙنا کھڑا ہے تاریکیوں کا ہم سے پردہ ہٹائیے مولا لب پر ثٙنا ہو تیری ایسے میں جان لے لے صارم پہ بس کرم یہ اپنا دکھائیے مولا 📖 کلام : سمیع اللّٰہ عباسی صارم

 

0 comments:

Post a Comment

Copyright @ 2013 IsʟᴀᴍɪᴄNᴀsʜᴇᴇᴅ.